ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خصوصی عدالت نے راجیو کمار کی پیشگی ضمانت عرضی پر سماعت سے کیا انکار

خصوصی عدالت نے راجیو کمار کی پیشگی ضمانت عرضی پر سماعت سے کیا انکار

Tue, 17 Sep 2019 19:50:04    S.O. News Service

کولکاتہ،17/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  کولکاتہ کی خصوصی عدالت نے منگل کو شہر کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کی پیشگی ضمانت عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ دراصل کمار کو سی بی آئی نے کروڑوں روپے کے ساردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں پیش ہونے کے لیے نوٹس دیا ہے، جس کو لے کر کمار نے اپنی پیشگی ضمانت کے لئے باراسات کی ایک خصوصی عدالت کا رخ کیا تھا۔خصوصی عدالت کے جج سنجیب تعلقدار نے کمار کی عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمات کی سماعت کے انچارج خصوصی عدالت نے کہا کہ یہ ایک زیریں عدالت ہے اور اس کی پیشگی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرنے کا حق نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ کمار اپنی درخواست کو لے کر باراسات کے ضلع سیشن عدالت جا سکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ 13 ستمبر کو کلکتہ ہائی کورٹ نے کولکاتہ کے سابق پولیس کمشنر کو ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں گرفتاری سے تحفظ کا اپنا عبوری حکم واپس لے لیا تھا۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے نوٹس کو منسوخ کرنے سے متعلق کمار کی عرضی کو بھی مسترد کر دیا تھا۔کمار فی الحال مغربی بنگال سی آئی ڈی کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیں۔وہ گھوٹالے کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے قائم ایک خصوصی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔ ہائی کورٹ نے 2014 میں چٹ فنڈ کے دیگر معاملات کے ساتھ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی تھی۔


Share: